عالمی خبریں

ایران میں موساد کے دو ایجنٹ گرفتار، دہشت گرد نیٹ ورک بے نقاب

خلیج اردو
تہران: ایرانی حکام نے صوبہ البرز کے علاقے ساوُجبلاق میں اسرائیلی خفیہ ادارے موساد سے تعلق رکھنے والے دو مبینہ ایجنٹ گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ حکام کے مطابق دونوں افراد ایک خفیہ دہشت گرد نیٹ ورک کا حصہ تھے، جو ایک پوشیدہ مکان سے اپنی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے تھے۔

ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار شدگان موساد کے لیے جاسوسی کے ساتھ ساتھ دہشت گردی کی کارروائیوں میں بھی ملوث تھے۔ ان کے ٹھکانے سے دھماکہ خیز مواد، بم ٹریپ بنانے کا سامان اور حساس الیکٹرانک آلات برآمد کیے گئے ہیں۔ حکام کے مطابق نیٹ ورک کا مقصد ایران کے اندر عدم استحکام پیدا کرنا تھا۔

ایرانی وزارت انٹیلی جنس نے اس کامیاب کارروائی کو قومی سلامتی کے لیے ایک بڑی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button