خلیج اردو
واشنگٹن – امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شام پر عائد کچھ پابندیاں ختم کرنے کے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کر دیے ہیں، تاہم سابق شامی صدر بشار الاسد، داعش اور ایرانی اتحادی گروہوں پر پابندیاں بدستور برقرار رہیں گی۔
وائٹ ہاؤس سے جاری بیان کے مطابق شام میں انسانی بنیادوں پر امداد، تجارتی لین دین اور تعمیر نو سے متعلق مخصوص شعبوں میں نرمی کی جا رہی ہے، تاہم دہشت گرد تنظیموں اور شامی حکومت کے اہم عناصر پر پابندیاں جوں کی توں رہیں گی۔
اس کے ساتھ ہی صدر ٹرمپ نے سابق امریکی صدر جو بائیڈن کی کیوبا سے متعلق نرم پالیسی کو ختم کرتے ہوئے اوباما دور کی سخت پالیسی دوبارہ بحال کر دی ہے۔ نئے فیصلے کے تحت امریکی سیاحوں پر کیوبا کا سفر دوبارہ ممنوع قرار دے دیا گیا ہے، جبکہ کیوبا پر معاشی پابندیاں بھی مکمل طور پر بحال رہیں گی۔
وائٹ ہاؤس ترجمان کے مطابق یہ اقدامات امریکہ کے قومی مفادات، علاقائی استحکام، اور انسانی حقوق کے تحفظ کے تناظر میں کیے گئے ہیں۔







