پاکستانی خبریں

مزاحمت اور مذاکرات ساتھ ساتھ چلیں گے، فیصلہ بانی پی ٹی آئی کریں گے، شاہ محمود قریشی

خلیج اردو
اسلام آباد: تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں کہا ہے کہ مزاحمت اور مذاکرات ساتھ ساتھ چلیں گے اور اس حوالے سے حتمی فیصلہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم پہلے دن سے یہی چاہتے تھے کہ مذاکرات مقتدر حلقوں سے ہوں، مگر انہوں نے جواب دیا کہ سیاست سیاسی جماعتوں کا کام ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اگر مقتدر حلقے خود کو اس عمل سے علیحدہ رکھتے ہیں تو ہم صرف سیاست دانوں سے مذاکرات کریں گے، لیکن مسئلہ یہ ہے کہ ہم بات کرنا چاہتے ہیں مگر جواب نہیں آتا، تو پھر ہمارے پاس احتجاج ہی واحد راستہ بچتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے مذاکرات کی بات دو سال جیل کاٹنے کے بعد کی ہے، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ ہم اب بھی سیاسی حل کے خواہاں ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button