پاکستانی خبریں

18 سال سے کم عمر لڑکی کی شادی پر پابندی کے قانون کو چیلنج کرنے والی درخواست پر اعتراضات، فیڈرل شریعت کورٹ کا رجسٹرار آفس متحرک

خلیج اردو
اسلام آباد، 8 جولائی 2025 — فیڈرل شریعت کورٹ میں 18 سال سے کم عمر لڑکی کی شادی کے خلاف موجودہ قانون کو چیلنج کرنے والی شہری شہزادہ عدنان کی درخواست پر رجسٹرار آفس نے ابتدائی اعتراضات عائد کر دیے ہیں۔

رجسٹرار آفس کے مطابق درخواست کے ساتھ نہ تو درخواست گزار کا قومی شناختی کارڈ منسلک کیا گیا اور نہ ہی چیلنج کیے گئے قانون کی مکمل اور دستخط شدہ کاپی فراہم کی گئی۔ دفتر کا کہنا ہے کہ درخواست گزار اعتراضات دور کر کے درخواست دوبارہ دائر کر سکتا ہے۔

درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ شادی سے متعلق موجودہ قانون قرآن و سنت کے اصولوں سے متصادم ہے اور اس پر شریعت کی روشنی میں نظر ثانی کی ضرورت ہے۔ تاہم رجسٹرار آفس نے اسے فنی بنیادوں پر نامکمل قرار دیتے ہوئے سماعت سے قبل ہی واپس کر دیا۔

فیڈرل شریعت کورٹ اعتراضات کی درستگی کے بعد ہی درخواست پر کارروائی شروع کرے گی۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button