پاکستانی خبریں

لاہور ہائیکورٹ کا ییلو گرین لائن منصوبے سے متعلق اہم فیصلہ، کینال روڈ کے درخت محفوظ رہیں گے

خلیج اردو
لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے ییلو گرین لائن میٹرو منصوبے سے متعلق درخواستوں پر دو صفحات پر مشتمل تحریری حکم جاری کرتے ہوئے کینال روڈ سے درخت نہ کاٹنے کی واضح ہدایت دے دی ہے۔ عدالت نے کینال روڈ کو "حفاظتی ورثہ” قرار دیا ہے اور اس ضمن میں سپریم کورٹ کے سابقہ فیصلوں کا حوالہ بھی دیا ہے۔

عدالت نے نیسپاک کو ہدایت کی ہے کہ وہ درخت نہ کاٹنے کی تجویز سے متعلق رپورٹ عدالت میں پیش کرے۔ ساتھ ہی، ای پی اے کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ منصوبے کے ماحولیاتی اثرات کا جائزہ لینے کے لیے بین الاقوامی ماہرین کی رائے حاصل کرے تاکہ عالمی معیار کے مطابق فیصلہ کیا جا سکے۔

عدالت نے ایل ڈی اے (لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی) کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات کو قابل تعریف قرار دیتے ہوئے سٹی ٹریفک پولیس لاہور  کو حکم دیا کہ وہ کینال روڈ پر سروس روڈ کو بحال کرے تاکہ عوام کو سہولت فراہم کی جا سکے۔

عدالت نے معاملے کی مزید سماعت 11 جولائی تک ملتوی کر دی ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button