خلیج اردو
لاہور – لاہور کی مقامی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے پیٹرن انچیف اور بانی کو اسلام آباد پولیس پر حملے کے مقدمے میں 22 جولائی تک ذاتی حیثیت میں عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ یہ مقدمہ لاہور میں ان کی رہائشگاہ کے باہر اسلام آباد پولیس پر مبینہ حملے سے متعلق ہے۔
جوڈیشل مجسٹریٹ کینٹ سہیل رفیق نے کیس کی سماعت کے دوران سپریٹنڈنٹ کیمپ جیل لاہور کے نام طلبی نوٹس بھی جاری کیا ہے جس میں ہدایت کی گئی ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو مقررہ تاریخ تک عدالت میں ذاتی طور پر پیش کیا جائے۔
واضح رہے کہ اسلام آباد پولیس نے تھانہ ریس کورس میں بانی پی ٹی آئی کے خلاف یہ مقدمہ درج کرایا تھا، جس میں ریاستی ادارے پر حملے، کار سرکار میں مداخلت، اور دیگر الزامات شامل ہیں۔ کیس کی سماعت آئندہ سماعت تک ملتوی کر دی گئی ہے۔






