Uncategorized

راولپنڈی اسلام آباد کی معروف شخصیت فرخ کھوکھر کا جے یو آئی میں شمولیت کا فیصلہ

خلیج اردو
راولپنڈی اسلام آباد کی سماجی شخصیت فرخ کھوکھر نے جمعیت علمائے اسلام  میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق فرخ کھوکھر 18 جولائی کو ڈیرہ تاجی کھوکھر میں منعقدہ تقریب میں جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی موجودگی میں پارٹی میں باضابطہ شمولیت اختیار کریں گے۔

فرخ کھوکھر کا تعلق خطے کے ایک بااثر سیاسی خاندان سے ہے۔ وہ سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نواز کھوکھر کے بھتیجے اور سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر کے چچا زاد بھائی ہیں۔

سیاسی مبصرین کے مطابق فرخ کھوکھر کی جے یو آئی میں شمولیت اسلام آباد اور راولپنڈی کی سیاسی فضا میں اہم تبدیلی کا پیش خیمہ ثابت ہو سکتی ہے، بالخصوص شہری علاقوں میں پارٹی کی تنظیمی پوزیشن کو مضبوط کرنے میں معاون ہوگی۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button