
خلیج اردو
پشاور: خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے لاہور میں بارش کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر پنجاب حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چند گھنٹوں کی بارش نے لاہور کو پیرس بنانے کے دعوے پانی میں بہا دیے ہیں۔ ان کے بقول، شریف خاندان کے کئی دہائیوں پر محیط وعدے اور دعوے آج خود لاہور کی سڑکیں جھٹلا رہی ہیں۔
بیرسٹر سیف نے سوال اٹھایا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز اس وقت کہاں ہیں؟ کیا انہیں سانپ سونگھ گیا ہے؟ انہوں نے کہا کہ عوام کے ٹیکسوں کا پیسہ اگر لندن بھیجنے کے بجائے لاہور پر خرچ کیا جاتا تو آج شہریوں کو یہ دن نہ دیکھنا پڑتا۔
انہوں نے مزید کہا کہ شہری مسائل پر خاموشی، بدانتظامی کا کھلا ثبوت ہے، اور حکومت پنجاب کو چاہیے کہ وہ ترقیاتی دعوؤں کی بجائے زمینی حقائق پر توجہ دے۔






