عالمی خبریں

ایران کی امریکا کو سخت وارننگ: مشرق وسطیٰ میں امریکی اڈے دوبارہ نشانہ بن سکتے ہیں، خامنہ ای کا دوٹوک اعلان

خلیج اردو
تہران: ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے امریکا کو شدید تنبیہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں امریکی فوجی اڈوں کو دوبارہ نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ ماہ قطر میں العدید ایئر بیس پر ہونے والا حملہ معمولی واقعہ نہیں بلکہ ایران کی ایک بڑی کامیابی تھی۔

آیت اللہ خامنہ ای نے واضح الفاظ میں کہا کہ اگر واشنگٹن نے اپنی "جارحانہ پالیسیوں” پر نظرثانی نہ کی تو مستقبل میں ایسے مزید حملے ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ ایران خطے میں غیرملکی مداخلت کو ناقابل قبول سمجھتا ہے اور اپنے مفادات کے تحفظ کے لیے ہر حد تک جا سکتا ہے۔

گزشتہ روز امریکی محکمہ دفاع (پینٹاگون) نے تصدیق کی کہ 23 جون کو ایران کی جانب سے داغا گیا بیلسٹک میزائل قطر میں واقع امریکی العدید ایئر بیس کے مواصلاتی نظام پر گرا تھا۔ حملے میں بیس کے کمیونیکیشن ڈوم کو شدید نقصان پہنچا۔

ایران کی اس دھمکی کے بعد مشرق وسطیٰ میں کشیدگی مزید بڑھنے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے، جبکہ امریکی حکام کی جانب سے فی الحال اس بیان پر کوئی براہِ راست ردعمل سامنے نہیں آیا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button