عالمی خبریں

پاکستان کا غزہ میں فوری امداد اور ایندھن کی فراہمی یقینی بنانے کا مطالبہ

خلیج اردو
نیویارک: اقوام متحدہ میں مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر ہونے والے اہم اجلاس میں پاکستان نے غزہ میں انسانی بحران پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے امداد اور ایندھن کی فوری فراہمی یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا قحط سے دوچار غزہ کو مزید نظرانداز نہیں کر سکتی۔

عاصم افتخار کا کہنا تھا کہ بھوک اور طبی سہولیات کی کمی کے باعث فلسطینیوں کی اموات ہو رہی ہیں، جبکہ اسرائیلی قبضے کا خاتمہ مشرق وسطیٰ میں امن قائم کرنے کے لیے ناگزیر ہے۔ انہوں نے فلسطینی قیدیوں کی فوری رہائی پر زور دیا اور کہا کہ آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کی راہ ہموار کرنے کے لیے فرانس اور سعودی عرب کی جانب سے مجوزہ بین الاقوامی کانفرنس سے مثبت نتائج کی امید ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button