پاکستانی خبریں

گوجرانوالہ: تاوان کے لیے اغواء کیا گیا 8 سالہ بچہ قتل، لاش خالی پلاٹ سے برآمد

خلیج اردو
گوجرانوالہ میں لرزہ خیز واقعہ، تاوان کی خاطر اغواء ہونے والا 8 سالہ شایان عمر قتل کر دیا گیا۔ معصوم بچے کی لاش اغواء کے چار روز بعد گھر کے قریب ایک خالی پلاٹ سے ملی، جسے ملزمان نے قتل کے بعد دفن کر دیا تھا۔

پولیس کے مطابق ملزمان نے بچے کے اہل خانہ سے ایک کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ کیا تھا۔ واقعے کا مقدمہ شایان کے والد کی مدعیت میں درج کر لیا گیا ہے۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جب کہ زیادتی کے شبہ پر حتمی رائے پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد دی جائے گی۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button