
خلیج اردو
پاکستان کے سنوکر چیمپئن محمد آصف نے کیریئر کا چھٹا عالمی اعزاز اپنے نام کر لیا۔ بحرین میں ہونے والی ورلڈ ماسٹرز سنوکر چیمپئن شپ کے فائنل میں محمد آصف نے بھارت کے برجش دامانی کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد چار تین سے شکست دی۔
محمد آصف کی شاندار کارکردگی نے نہ صرف ایک اور عالمی اعزاز پاکستان کے نام کیا بلکہ ملک میں اسپورٹس کے شائقین کو بھی خوشی کا موقع فراہم کیا۔ انہوں نے کھیل کے آغاز سے ہی خوداعتمادی اور مہارت کا مظاہرہ کیا، جس نے انہیں کامیابی سے ہمکنار کیا۔
سنوکر کے حلقوں میں آصف کی جیت کو پاکستان کے لیے ایک بڑا اعزاز قرار دیا جا رہا ہے۔





