
خلیج اردو
پشاور: چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی خان نے واضح کر دیا ہے کہ اب ناراض امیدواروں کے ساتھ کسی قسم کی بات چیت یا مذاکرات نہیں کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کی طرف سے حتمی فیصلے ہو چکے ہیں اور اب کسی بھی سطح پر کوئی کنفیوژن باقی نہیں رہی۔
دنیا نیوز سے بات کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ بعض اراکین اسمبلی ناراض امیدواروں کو سپورٹ کر رہے ہیں، جو حیران کن اور قابل تشویش امر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے اقدامات پارٹی نظم و ضبط کے منافی ہیں اور پارٹی قیادت اس معاملے کا سنجیدگی سے جائزہ لے رہی ہے۔
انہوں نے اعلان کیا کہ پشاور میں 21 جولائی کو سینیٹ کا الیکشن ہر صورت میں منعقد ہوگا اور تحریک انصاف اس میں بھرپور انداز سے حصہ لے گی۔






