سپورٹس

بھارت کو دھچکا، ٹیسٹ چیمپئن شپ کے آئندہ تینوں فائنلز انگلینڈ میں ہوں گے

خلیج اردو
دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے اعلان کیا ہے کہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے اگلے تین فائنلز 2027، 2029 اور 2031 میں انگلینڈ میں ہوں گے، جسے بھارتی شائقین اور کرکٹ حلقوں کے لیے ایک بڑا دھچکا قرار دیا جا رہا ہے۔

آئی سی سی کے مطابق انگلینڈ کو مسلسل تیسری بار یہ اعزاز گزشتہ فائنلز کے کامیاب انعقاد کی بنیاد پر دیا گیا ہے۔ 2021 میں ساؤتھمپٹن، جبکہ 2023 اور 2025 میں لندن کے لارڈز اس تاریخی ایونٹ کی میزبانی کر چکے ہیں۔

آئی سی سی کے مطابق ان فائنلز میں شاندار شائقین کی شرکت، عالمی سطح پر ڈیجیٹل رسائی اور بہترین میزبانی نے انگلینڈ کو اس اعزاز کا مستحق بنایا۔ صرف 2025 کے فائنل کو ہی 225 ملین ڈیجیٹل ویوز حاصل ہوئے، جب کہ چار دنوں میں 109,227 تماشائی اسٹیڈیم میں موجود رہے۔

اس کے ساتھ ہی آئی سی سی نے اپنے دائرہ کار میں وسعت دیتے ہوئے دو نئے ممالک کو ایسوسی ایٹ ممبر کا درجہ دے دیا ہے۔ افریقی خطے سے زیمبیا اور ایشیائی خطے سے مشرقی تیمور اب انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے ایسوسی ایٹ ممبران بن چکے ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button