
خلیج اردو
برمنگھم: سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ کرکٹ کو سیاست سے آلودہ نہیں کرنا چاہیے، کھلاڑیوں کو ملک کا بہترین سفیر ہونا چاہیے اور کھیل کو کھیل کے جذبے سے دیکھنا چاہیے۔
برمنگھم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ بعض بھارتی کھلاڑی پاکستان کے خلاف کھیلنے سے انکار کر دیتے ہیں، اگر پہلے سے اطلاع دے دی جائے کہ وہ کسی ٹیم کے خلاف نہیں کھیلیں گے تو ایسے معاملات سے بچا جا سکتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایک کھلاڑی کی وجہ سے پورا معاملہ خراب ہوا، جبکہ کئی بھارتی کھلاڑی بھی اس صورتحال سے مایوس دکھائی دیے۔ شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ کھیل کے ذریعے تعلقات بہتر ہو سکتے ہیں، لیکن جب کھیل کو سیاست کی نذر کیا جائے تو نقصان صرف کھیل کو ہی نہیں، بلکہ کھلاڑیوں کو بھی ہوتا ہے۔







