پاکستانی خبریں

ملک میں جعلی ادویات بن رہی ہیں،وزیراعظم کا ملک میں جعلی ادویات کا اعتراف،

خلیج اردو
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں جعلی ادویات کی موجودگی کا اعتراف کرتے ہوئے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان (ڈریپ) کی کارکردگی پر شدید تنقید کی ہے۔ اسلام آباد میں وزارت صحت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈریپ، درحقیقت "ڈریگ” بن چکا تھا جو کئی سالوں سے ہر چیز کو کھینچ کر پیچھے لے جا رہا تھا۔

وزیراعظم نے انکشاف کیا کہ ماضی میں پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی (پی آئی سی) میں دل کے مریضوں کو جو دوا دی گئی، وہ دراصل ملیریا کی دوا نکلی۔ انہوں نے کہا کہ 2010 یا 2011 میں اچانک پی آئی سی میں لوگ جان کی بازی ہارنے لگے، جس کے بعد لندن اور فرانس سے حاصل کردہ رپورٹس سے پتہ چلا کہ دل کے امراض کی دوا اصل میں ملیریا کی دوا تھی۔

انہوں نے کہا کہ ڈریپ کی رپورٹ کے مطابق یہ معاملہ پی آئی سی کی مجرمانہ غفلت تھا۔ شہباز شریف نے ڈریپ میں قابل اور محنتی افراد کی موجودگی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ بدقسمتی سے ان لوگوں کو مسلسل نظر انداز کیا جاتا رہا۔

وزیراعظم نے طبی آلات کی لائسنسنگ اور رجسٹریشن کے لیے ڈیجیٹل نظام کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ وزارت صحت میں ڈیجیٹائزیشن ایک خوش آئند قدم ہے اور اس عمل سے شفافیت اور بہتری کی نئی راہیں کھلیں گی۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button