پاکستانی خبریں

ساہیوال میں شک کی بنیاد پر تیزاب گردی، دو خواتین گرفتار

خلیج اردو
ساہیوال: ساہیوال میں شک کی بنیاد پر ایک دلخراش واقعہ پیش آیا، جہاں دو خواتین نے مبینہ طور پر ایک نوجوان پر تیزاب پھینک دیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے دونوں خواتین کو گرفتار کر لیا ہے۔

واقعے کے مطابق متاثرہ نوجوان اپنے گھر کی بیٹھک میں سو رہا تھا کہ کھڑکی سے اس پر تیزاب پھینکا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق، ایک خاتون کو شک تھا کہ نوجوان اس کی بہو کو تنگ کرتا ہے، جس پر اس نے اپنی رشتہ دار خاتون کے ساتھ مل کر یہ خطرناک قدم اٹھایا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں خواتین کو گرفتار کر کے ان کے خلاف تیزاب گردی اور اقدام قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، جبکہ متاثرہ نوجوان کو طبی امداد کے لیے فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button