سپورٹس

پاکستان کی بیٹنگ لائن ایک بار پھر ناکام، بنگلہ دیش نے ٹی ٹوئنٹی سیریز اپنے نام کر لی

خلیج اردو
لاہور:پاکستان کی بیٹنگ لائن ایک بار پھر بری طرح ناکام ہو گئی، بنگلہ دیش نے گرین شرٹس کو شکست دے کر ٹی ٹوئنٹی سیریز جیت لی۔ 134 رنز کے ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم پوری کی پوری صرف 87 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

پاکستان کے چھ ٹاپ آرڈر بلے باز ڈبل فگرز میں بھی داخل نہ ہو سکے۔ محمد حارث، حسن نواز اور محمد نواز بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔ فہیم اشرف 17 رنز بنا کر سب سے کامیاب بیٹر رہے، فخر زمان 8، صائم ایوب 1 اور کپتان سلمان آغا 9 رنز بنا سکے۔

اس سے قبل بنگلہ دیش کی پوری ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 133 رنز پر آؤٹ ہو گئی تھی۔ ذاکر علی 55 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، مہدی حسن نے 33 اور پرویز حسین نے 13 رنز بنائے۔ پاکستان کی طرف سے سلمان مرزا، احمد دانیال اور عباس آفریدی نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button