
خلیج اردو
نیویارک:نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں مذاکرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اقوام متحدہ کے چارٹر پر مکمل عملدرآمد کیلئے پرعزم ہے اور عالمی امن و سلامتی کے قیام کا خواہاں ہے۔
انہوں نے کہا کہ دنیا میں تنازعات کی نوعیت اب روایتی جنگوں سے نکل کر عدم کشیدگی کی صورت اختیار کر چکی ہے، ایسے میں مذاکرات اور سفارت کاری ہی مسائل کے حل کا مؤثر اور پائیدار راستہ ہیں۔ اسحاق ڈار نے پاکستان کی طرف سے پیش کی گئی قرارداد کی منظوری کو خوش آئند قرار دیا۔
نائب وزیراعظم نے کہا کہ فلسطین اور کشمیر کے مسائل کا تاحال حل نہ ہونا عالمی برادری کے دوہرے معیار کو ظاہر کرتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسرائیلی مظالم کے نتیجے میں اب تک 58 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔ انہوں نے مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی، پرامن حل کی امید کا اظہار کیا۔
بھارت پر تنقید کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ بھارت نے پانی کو پاکستان کے خلاف بطور ہتھیار استعمال کیا، جبکہ پانی پاکستان کے 24 کروڑ عوام کی زندگی کی بنیاد ہے۔






