پاکستانی خبریں

بلوچستان: خاتون اور مرد کے قتل میں نامزد سردار شیر باز ساتکزئی 10 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

خلیج اردو
کوئٹہ: بلوچستان میں ایک خاتون اور مرد کے قتل کے مقدمے میں نامزد اہم ملزم سردار شیر باز ساتکزئی کو انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) میں پیش کیا گیا، جہاں عدالت نے ملزم کو 10 روزہ جسمانی ریمانڈ پر اسپیشل کرائم انویسٹی گیشن ونگ (ایس سی آئی ڈبلیو) کے حوالے کر دیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق ایس سی آئی ڈبلیو کی جانب سے عدالت سے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی تھی، جس پر عدالت نے ابتدائی طور پر 10 دن کا ریمانڈ منظور کیا۔ تفتیشی ٹیم کا کہنا ہے کہ کیس کی حساس نوعیت کے پیش نظر ملزم سے مزید تحقیقات ضروری ہیں۔

واضح رہے کہ سردار شیر باز ساتکزئی پر الزام ہے کہ اس نے حالیہ دنوں بلوچستان کے ایک علاقے میں خاتون اور مرد کو قتل کیا، جس پر عوامی حلقوں میں شدید ردعمل سامنے آیا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ کیس کی مکمل تفتیش اور شواہد جمع کرنے کے بعد آئندہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button