پاکستانی خبریں

سینئر سیاستدان میاں اظہر کی نماز جنازہ لاہور میں ادا، اہم سیاسی شخصیات کا اظہار افسوس

خلیج اردو
لاہور: سینئر سیاستدان اور سابق گورنر پنجاب میاں اظہر کی نماز جنازہ لاہور میں ادا کر دی گئی، جس میں مختلف سیاسی، سماجی اور کاروباری شخصیات نے شرکت کی۔

نومئی واقعات میں نامزد اور مفرور حماد اظہر نے بھی اپنے والد کی نماز جنازہ میں شرکت کی، جسے سیکیورٹی ذرائع اور قانونی پہلو سے خاص توجہ کا مرکز سمجھا جا رہا ہے۔

سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف اور موجودہ وزیر اعظم شہباز شریف نے میاں اظہر کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی سیاسی خدمات کو سراہا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز، سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف اور دیگر اہم شخصیات نے بھی میاں اظہر کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا اور ان کے خاندان سے تعزیت کی۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button