پاکستانی خبریں

ظاہر جعفر نفسیاتی طور پر صحتمند قرار، رحم کی اپیل پر غور

خلیج اردو
اسلام آباد: نور مقدم قتل کیس کے مجرم ظاہر جعفر کو پمز اسپتال کے دو رکنی میڈیکل بورڈ نے نفسیاتی اور نیورولوجیکل اعتبار سے صحتمند قرار دے دیا ہے۔ طبی معائنہ اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ کی درخواست پر کیا گیا جس میں ظاہر جعفر میں کسی بھی نفسیاتی بیماری یا دماغی خرابی کے شواہد نہیں ملے۔

ذرائع کے مطابق ظاہر جعفر کے لواحقین اب رحم کی اپیل دائر کرنے پر غور کر رہے ہیں۔ ظاہر جعفر نے رحم کی اپیل کے لیے ہی نفسیاتی معائنہ کروانے کی درخواست دی تھی، تاہم میڈیکل بورڈ کی رپورٹ میں اسے مکمل طور پر نارمل قرار دیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button