
خلیج اردو
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مہنگی چینی فروخت کرنے والوں کے خلاف پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کا کریک ڈاؤن جاری ہے۔ شہر بھر میں کی گئی کارروائیوں کے دوران پرائس لسٹ سے زائد نرخوں پر چینی فروخت کرنے پر 7 دکانوں کو سیل کر دیا گیا جبکہ 16 دکانداروں کو گرفتار کر کے مجموعی طور پر 38 ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔
ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ مہنگی چینی فروخت کرنے والوں کی نشاندہی کریں تاکہ ان کے خلاف فوری کارروائی کی جا سکے۔ ڈی سی اسلام آباد نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو ہدایت دی ہے کہ روزانہ کی بنیاد پر مہنگی چینی فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں تاکہ عوام کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔





