
خلیج اردو
سوات، 1 اگست 2025:
چالیار مدرسہ تشدد قتل کیس میں گرفتار مرکزی ملزمان قاری عمر اور احسان اللہ کو عدالت میں پیش کیا گیا جہاں پولیس کی جانب سے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی استدعا کی گئی، تاہم عدالت نے استدعا مسترد کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔
پولیس حکام کے مطابق قاری عمر اور احسان اللہ تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی حراست میں تھے۔ کیس میں نامزد تمام ملزمان کو گرفتار کیا جا چکا ہے اور تفتیش مکمل ہونے کے بعد انہیں عدالت کے سامنے پیش کیا گیا۔ عدالت نے ملزمان کو مزید جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرنے کے بجائے جیل منتقل کرنے کا فیصلہ کیا۔






