عالمی خبریں

فلسطینی ریاست صرف اسرائیل کی منظوری سے ممکن ہے، مغربی ممالک کا تسلیم کرنا غیر متعلقہ ہے، امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو

خلیج اردو
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ برطانیہ اور فرانس میں فلسطینی ریاست بنانے کی صلاحیت نہیں، فلسطینی ریاست صرف اسرائیل کی منظوری سے ہی ممکن ہو سکتی ہے۔ انہوں نے مغربی ممالک کی جانب سے فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے کے فیصلے کو غیر متعلقہ قرار دے دیا۔

مارکو روبیو کا کہنا تھا کہ مغربی ممالک فلسطینی ریاست کا کوئی عملی نقشہ پیش نہیں کر سکتے، نہ ہی یہ بتا سکتے ہیں کہ فلسطینی ریاست کہاں قائم ہو گی اور اس کی حکومت کون سنبھالے گا۔ انہوں نے فرانس اور برطانیہ کے فلسطین کو تسلیم کرنے کے فیصلے کو ان ممالک کی داخلی سیاست کا حصہ قرار دیا اور کہا کہ اس سے زمینی حقائق پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button