
خلیج اردو
دبئی پولیس نے فون فراڈ کے الزام میں دو افراد کو گرفتار کرلیا، شہریوں کو خلیج اردو11.8 ملین درہم سے زائد کا نقصان
دبئی پولیس نے فون فراڈ کی متعدد وارداتوں میں مبینہ طور پر ملوث دو افراد کو گرفتار کرلیا ہے، جن پر سرکاری اور بین الاقوامی اداروں کے ملازمین بن کر شہریوں کو دھوکا دینے اور ان سے رقم ہتھیانے کا الزام ہے۔
دبئی پولیس کے مطابق دونوں ملزمان نے مختلف افراد سے فون پر رابطہ کرکے خود کو سرکاری اور بین الاقوامی اداروں کے نمائندوں کے طور پر ظاہر کیا اور انہیں مختلف طریقوں سے مالی فراڈ کا نشانہ بنایا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی مبینہ سرگرمیوں کے نتیجے میں متعدد رہائشیوں کو مجموعی طور پر 11.8 ملین درہم سے زائد کا مالی نقصان اٹھانا پڑا۔
دبئی پولیس نے شہریوں اور رہائشیوں کو فون پر اپنی شناخت ظاہر کرنے والے نامعلوم افراد سے محتاط رہنے اور مالی معلومات یا حساس تفصیلات فراہم نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔







