
خلیج اردو
پشاور: دہشت گردی، قتل، اقدامِ قتل اور بھتہ خوری کے 13 مقدمات میں مطلوب ملزم آدم عرف آدمے تین ساتھیوں سمیت پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا۔ ترجمان پشاور پولیس کے مطابق ملزم سوشل میڈیا پر پولیس حکام کو کھلے عام چیلنج کرتا تھا اور طویل عرصے سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مطلوب تھا۔
پشاور پولیس کی خصوصی ٹیم نے راولپنڈی واہ کینٹ کی کوہستان کالونی میں تین گھنٹے طویل کارروائی کے دوران ملزم اور اس کے ساتھیوں سے مقابلہ کیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں آدم عرف آدمے اور اس کے تین ساتھی مارے گئے۔
https://twitter.com/PeshawarCCPO/status/1975624646130286707






