خلیجی خبریں

فحش ویڈیو آن لائن وائرل ہونے پر متعدد مشتبہ افراد گرفتار

خلیج اردو

دبئی :شارجہ پولیس ایک گروہ کو سوشل میڈیا پر غیر اخلاقی حرکات کو فروغ دینے کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔

پولیس کے مطابق مشتبہ افراد ایشیائی شہری ہیں ۔ شارجہ پولیس کے ایک اعلیٰ اہلکار نے کہا ہے کہ اتھارٹی سماجی رسومات کی توہین کرنے والوں کو برداشت نہیں کرے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ کسی بھی ایسی صورتحال کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں جس میں منفی یا غیر اخلاقی رویہ عوامی نظم و ضبط کو متاثر کرتا ہے۔

پولیس کے مطابق ہمیں ایک وائرل ویڈیو کی اطلاع ملی جس میں شارجہ کے رہائشی غیر اخلاقی حرکتیں کرتے تھے۔

اتھارٹی نے فوری طور پر کارروائی کی اور مختصر وقت میں ملزمان کی شناخت کرنے میں کامیاب ہو گئی۔ ویڈیو میں نظر آنے والوں کو اب گرفتار کر کے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

اہلکار نے مزید کہا کہ شارجہ پولیس رہائشیوں کے لیے ایک مہذب محفوظ ماحول کو یقینی بنانے کی کوشش کرتی ہے۔ انہوں نے حکام کے ساتھ تعاون کرنے اور مثبت کردار ادا کرنے پر کمیونٹی ممبران کی بھی تعریف کی۔

انہوں نے عوام پر زور دیا کہ وہ شارجہ پولیس کی ویب سائٹ پر ‘حارث’ سروس کے ذریعے ایسے کسی بھی رویے کی فوری طور پر اطلاع دیں جو سوشل میڈیا پر دیکھا گیا ہو۔

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button