خلیجی خبریں

چائنہ میں کوئلے کے کان میں ہلاکتوں پر یو اے ای کی تعزیت کا اظہار

خلیج اردو

یو اے ای :متحدہ عرب امارات نے کوئلے کی کان کے گرنے کے نتیجے میں درجنوں افراد کے ہلاک اور زخمی ہونے کے متاثرین پر چین کے ساتھ اپنی مخلصانہ تعزیت اور یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔

 

ایک بیان میں وزارت خارجہ اور بین الاقوامی تعاون (MOFAIC) نے چینی حکومت اور اس کے عوام کے ساتھ ساتھ اس سانحے کے متاثرین کے خاندانوں کے ساتھ دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے ۔۔

 

یاد رہے کہ شمالی چین میں خوفناک لینڈ سلائیڈنگ کے نیتجے میں کوئلے کی کان بیٹھ گئی تھی جس کے نتیجے میں  6 افراد ہلاک جبکہ 47 ملبے تلے دب گئے تھے ۔۔۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button