خلیج اردو: صدر عزت مآب شیخ محمد بن زاید آل نھیان نے اتوار کو اماراتی خلاباز سلطان النیادی سے پیر کے روز اپنے خلائی مشن سے پہلے ٹیلی فون پر بات چیت کی۔
صدر نے النیادی کے تاریخی خلائی مشن کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
ال نیادی بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کے لیے اپنی لفٹ سے چار دن قبل فلوریڈا، امریکا کے کینیڈی اسپیس سینٹر پہنچے تھے۔
مشن کا آغاز پیر 27 فروری کو متحدہ عرب امارات کے وقت کے مطابق صبح 10.45 بجے ہوگا۔