
خلیج اردو: متحدہ عرب امارات کے پبلک پراسیکیوشن (پی پی) نے نقصان دہ یا ملاوٹ شدہ کھانے کی تجارت کرنے پر ہونیوالے جرمانے پر روشنی ڈالی ہے۔
ٹویٹر پر بات کرتے ہوئے اتھارٹی نے یہ انتباہ ہفتے کے روز ایک آگہی مہم کے ایک حصے کے طور پر جاری کیا۔
"فوڈ سیفٹی سے متعلق وفاقی قانون نمبر 10 کے آرٹیکل 14 (1) میں کہا گیا ہے: کسی بھی اعلی تعزیر کے تعصب کے بغیر جو کسی دوسرے قانون میں مقرر کیا جاسکتا ہے ، اسکے مطابق اس شخص کو تین ماہ سے کم کی مدت اور / یا قید کی سزا سنائی جائے گی اور 100،000 سے لیکر 20000 درہم تک جرمانہ ہوسکتا ہے جو کھانے کی تیاری کے کسی بھی مرحلے پر اسمیں ملاوٹ کرتا ہے، اور یا نقصان دہ یا باسی کھانے کی تجارت کرتا ہے۔
نقصان دہ یا ملاوٹ شدہ کھانوں کے کاروبار پر جرمانے کی وضاحت متحدہ عرب امارات کے پبلک پراسیکیوشن کی معاشرے میں قانونی ثقافت کو فروغ دینے اور ملکی قانون کے بارے میں عوامی سطح پر شعور اجاگر کرنے کے لئے جاری مہم کا ایک حصہ ہے تاکہ معاشرے میں محفوظ، پرامن اور قانون کی بالادستی کو یقینی بنایا جاسکے۔