پاکستانی خبریںعالمی خبریں

مسجدِ رحمت اللعالمینﷺ کے باہر دھرنا فی الفور ختم کیا جائے، سعد رضوی کا پیغام

خلیج اردو: پولیس کی حراست میں موجود کالعدم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے سربراہ سعد حسین رضوی نے اپنی جماعت کی شوریٰ کے ارکان کے نام پیغام دیا ہے۔

سادہ کاغذ پر ہاتھ سے تحریر پیغام پر 17 اپریل کی تاریخ درج ہے جس میں کہا گیا ہے کہ مسجدِ رحمت اللعالمینﷺ کے باہردھرنا فی الفورختم کیا جائے اور کارکنان پرامن طور پر گھروں کو واپس لوٹ جائیں۔

پیغام میں سعد رضوی کا کہنا ہے کہ شوریٰ ممبران اپنے آپ کو قانون کے حوالے کریں اور 20 اپریل کی احتجاجی کال کو واپس لیا جائے۔

ان کا کہنا ہے کہ شوریٰ ممبران کی ضد کی وجہ سے سیکڑوں کارکن اورعوام 6 دن سے خوار ہورہے ہیں۔

سعد رضوی نے مزید کہا کہ ظہیرالحسن شاہ میری ہدایات پر فوری عمل کروائیں۔

لاہور میں پولیس اور رینجرز نے یتیم خانہ چوک پرکئی روز سے قابض مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے آپریشن کیا ہے۔

آپریشن کے دوران یتیم خانہ چوک کی جانب جانے والے تمام راستے بند کردیے گئے جبکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں کی اطلاعات ہیں۔

تصادم کے دوران جانی نقصان کی اطلاعات بھی ملی ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button