خلیج اردو: سعودی عرب نے فلپائن سے تعلق رکھنےوالے افراد کو مملکت میں روزگار کےحصول کے لیے سات نومبر2022ء سے بھرتی کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔
اس سلسلے میں گزشتہ روز سعودی وزیر برائے انسانی وسائل اور سماجی ترقی انجینیر احمد بن سلیمان الراجحی نے فلپائنی باشندوں کی مملکت میں روزگار کے لیے وصول کرنے کے سلسلے میں جمہوریہ فلپائن کے وزیر برائے تارکین وطن ولیبر سوسن اوپلے کے ساتھ تعاون کی ایک یادداشت پر دستخط کیے۔ اس یاداشت کے تحت 7 نومبر 2022 سے سعودی عرب میں فلپائنی شہریوں کو گھریلو ملازمین کے طور پربھرتی کرنے کا عمل شروع کیاجائے گا۔
سعودی وزارت برائے انسانی وسائل نے ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ یادداشت سعودی عرب اور جمہوریہ فلپائن کے درمیان دوطرفہ اور تاریخی تعلقات کے تسلسل اور دونوں ممالک کے درمیان کئی اقتصادی پہلوؤں میں مستقل تعاون کی توسیع کا حصہ ہے
یادداشت میں انسانی وسائل اور سماجی ترقی کی وزارت کے وژن کی جمہوریہ فلپائن میں کارکنوں کے انسانی حقوق کے پہلوؤں کے تحفظ کے لیے ورکرز اینڈ مائیگرنٹس کی وزارت کے وژن کے ساتھ مطابقت کی نشاندہی کی گئی ہے۔ سعودی لیبر مارکیٹ نے ان اقدامات اور بنیادی اصلاحات کے بدلے میں جو مارکیٹ کی طرف سے دیکھی گئی ہے جس کی وجہ سے تارکین وطن مزدوروں کے تحفظ کو بنیادی کنونشنز پرعمل درآمد یقینی بنایا ہے۔