خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

ہوشیار! سال 2021 کیلئے متحدہ عرب امارات کے اہم راستے پر حد رفتار میں کمی کا اعلان

خلیج اردو: متحدہ عرب امارات میں ڈرائیور حضرات کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ ابو ظہبی العین روڈ پر المفقراق پل اور النحدہ ، ال اسکریا پل کے درمیان اپنی رفتار کو 120 کلومیٹر فی گھنٹہ تک محدود رکھیں۔

ابوظہبی کے آئی ٹی سی (انٹیگریٹڈ ٹرانسپورٹ سینٹر) نے گاڑی چلانے والوں پر زور دیا کہ وہ سڑک پر گاڑی چلاتے ہوئے احتیاط برتیں اور رفتار کو کم کریں کیونکہ سڑک کے کچھ حصوں پر مسلسل کام جاری ہیں۔

آئی ٹی سی نے ٹریفک قوانین اور ضوابط کی پابندی کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

اتھارٹی نے متذکرہ حصے کا نقشہ بھی شیئر کیا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button