وزارت صحت نے 4166 ئے مریضوں کی صحتیابی کی تصدیق کی ہے .
خلیج اردو ویب ڈیسک : متحدہ عرب امارات کے وزارت صحت اور روک تھام نے کورونا وائرس کے 4166 ئے مریضوں کی صحتیابی کی تصدیق کی ہے، جس کے بعد ملک میں کورونا وائرس سے صحتیاب مریضوں کی کل تعداد251,484 ہو گئی ہے . وزارت صحت نے 3579 ئے کیسز کا بھی اعلان کیا جس کے بعد ملک میں کورونا وائرس کے کل کیسز کی تعداد 277,955 ہو گئی ہے.
وزارت صحت نے9 مریض کی فوتگی کا بھی ذکر کیا ہے جس سے ملک میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 792 ہو گئی ہے.
ملک میں موجودہ کیسوں کی کل تعداد 25,679 ہوگئی ہے.
وزارت نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور تمام مریضوں کی جلد صحت یابی کی خواہش کی ، اور عوام سے مطالبہ کیا کہ وہ صحت کے حکام کے ساتھ تعاون کریں اور تمام احتیاطی اقدامات بالخصوص معاشرتی فاصلاتی پروٹوکول کی تعمیل کریں ، تاکہ ان کی حفاظت کو یقینی بنایا جاسکے۔
#UAE announces 3,579 new #COVID19 cases, 4,166 recoveries, 9 deaths in last 24 hours#WamNews pic.twitter.com/DG6Yid3BIa
— WAM English (@WAMNEWS_ENG) January 24, 2021
Source : WAM







