خلیجی خبریں

سعودی عرب اور تھائی لینڈ کے سفارتی تعلقات 3 دہائیوں بعد بحال

خلیج اردو: سعودی عرب اور تھائی لینڈ کے سفارتی تعلقات 3 دہائیوں بعد دوبارہ بحال ہوگئے ، سعودی محل سے زیورات کی چوری پر ریاض نے تھائی لینڈ سے سفارتی تعلقات منقطع کردیئے تھے ۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق تھائی لینڈ کے وزیراعظم جنرل برایوت چن اوچا سرکاری دورے پر ریاض پہنچے جہاں ان سے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ملاقات کی۔

دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا اور بالخصوص دہائیوں سے سفارتی تعلقات کی معطلی کے خاتمے کے لیے بات چیت بھی کی۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button