خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

دبئی آٹو ڈروم 1981 کی دبئی گرینڈ پرکس کی یاد میں تاریخی کاروں کی ریسنگ کا انعقاد کرے گا

خلیج اردو: متحدہ عرب امارات کی 50 ویں سالگرہ کے موقع پر ، دبئی آٹو ڈروم تاریخی دبئی گرینڈ پرکس کا انعقاد کررہا ہے، متحدہ عرب امارات کے اس پہلے پریمیئر موٹرسپورٹ اورمشرق وسطیٰ میں موٹرنگ وینیو کی جانب سے اس ریس کا انعقاد 3 دسمبر کو کیا جائےگا،جس میں 70 اور 80 کی دہائی کی ایف ون اور گروپ سی کاریں حصہ لیں گی۔ 1981 میں، متحدہ عرب امارات کی 10 ویں سالگرہ کے موقع پر خلیج کے خطے میں پہلی گرینڈ پرکس کا انعقاد کیاگیا تھا۔ 40 سال بعد ہونے والے اس ایونٹ کے حوالے سے دبئی آٹو ڈروم کے جنرل منیجرفيصل السهلاوي نے کہا کہ دبئی آٹو ڈروم خطے کی ریسنگ کی تاریخ کو دوبارہ زندہ کرنے کے لیے پرجوش ہے۔ اس قابل ذکر ایونٹ کو کئی دہائیاں ہوچکی ہیں ۔ ہمارا مقصد ملک کی 50 ویں سالگرہ مناتے ہوئے ماضی کو حال سے جوڑنا ہے۔ موٹرسپورٹس اور تقریبات پر مشتمل اس ایونٹ میں مشہور اور کلاسک گاڑیوں کی نمائش کی جائے گی، بچوں کے لیے تفریحی سرگرمیاں ،ریفلز اور انعامات کے ساتھ ساتھ لائیو میوزک اور تفریح پر مبنی متحدہ عرب امارات کا ثقافتی ویلیج بھی شامل ہوگا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button