خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

اے ڈی ایکس میں اتصالات گروپ کے 1 ارب یوروز مالیت کے بانڈز کا اجراء

خلیج اردو: ابوظہبی سکیورٹیز ایکسچینج نے امارات ٹیلی کمیونیکیشنز گروپ کمپنی ، اتصالات ایک ارب یوروز کے بانڈز کی لسٹنگ کی ہے جوکہ 2028 اور 2033 کی مدتوں کیلئے یکساں اقساط پر مشتمل ہیں ۔ ان بانڈز کی چھ گنا زائد خریداری پیشکش موصول ہوئیں – اتصالات کی جانب سے 500 ملین یوروز کے سات سالہ بانڈ کی مدت 17 مئی 2028 کو مکمل ہوگی جس پر کوپن شرح 375ء0 رکھی گئی ہے جبکہ باقی 500 ملین یوروز کے بانڈ کی بارہ سالہ مدت 17 مئی 2033 کو مکمل ہوگی جس کی کوپن شرح 875ء0 رکھی گئی ہے – اتصالات کے یورو میڈیم ٹرم نوٹ پروگرام کو ایس اینڈ پی نے ڈبل اے جبکہ موڈیز نے ڈبل اے 3 کی ریٹنگ دے رکھی ہے ۔ ان بانڈز پر منافع کی ادائیگی ، اس کے حصص یافتگان کو سالانہ بنیاد پر ہر سال 17 مئی کو ہوا کرے گی – ایکسچینج میں اتصالات گروپ کے ان بانڈز کی لسٹنگ سے قبل ابوظہبی پورٹس کے ایک ارب ڈالر کے بانڈز کو رواں ماہ کے اوائل میں لسٹ کیا گیا تھا جبکہ مبادلہ انویسٹمنٹ کمپنی کی کلی ملکیت ادارہ معمورہ گلوبل ہولڈنگ کے 1ء1 ارب ڈالر کے بانڈز کی لسٹنگ اپریل میں ہوئی تھی – اے ڈی ایکس میں بانڈز کی بڑھتی لسٹنگ ، اے ڈی ایکس ون حکمت عملی کا نتیجہ ہے جوکہ رواں سال کے آغاز پر جاری کی گئی تھی تاکہ آئیندہ تین سال میں مارکیٹ کا حجم دگنا کیا جاسکے ۔ اتصالات گروپ کے بانڈز کی لسٹنگ میں فرسٹ ابوظہبی بنک نے لسٹنگ ایجنٹ کا کردار ادا کیا ۔ اے ڈی ایکس کو توقع ہے 2021 میں مجموعی طور پر اس کے پاس دس سے زائد نئی لسٹنگ ہوگی – اے ڈی ایکس کے سی ای او سعید حمد عبید الظاھری کا کہنا تھا کہ اتصالات کے ایک ارب یوروز بانڈ کی لسٹنگ بھرپور خیرمقدم کے قابل ہے جوکہ ابوظہبی اور خطے بھر میں کاروباری مواقع کو وسعت دینے کا اظہار بھی ہے ۔ ان بانڈز کیلئے مقامی اور عالمی سرمایہ کاروں کی جانب سے 6 گنا زائد پیشکش ہوئی جوکہ متحدہ عرب امارات کے ٹیلی کام شعبے میں سرمایہ کاروں کے بڑھتے ہوئے اعتماد کا اظہار ہے – اتصالات گروپ کے سی ای او حاتم دویدار کا کہنا تھا کہ اس ایک ارب یوروز کے بانڈز کا اجراء اتصلات گروپ کے کثیر جہت ذرائع کے اظہار کا موقع ہے ، یہ اتصالات کیلئے لچکدار اور شفافیت پر مبنی خاصیت کا اظہار ہونے کے ساتھ خطہ بھر سے اور دنیا بھر سے سرمایہ کاروں کی بڑھتی دلچسپی کا عکاس بھی ہے ۔ یہ صورتحال متحدہ عرب امارات کے ٹیلی کام شعبے کی مستقبل میں واضح ترقی کا ثبوت ہے – ابوظہبی سکیورٹیز ایکسچینج میں ایکویٹی کی تجارت رواں سال قابل قدر طور پر بڑھی ہے ، ایکسچینج مارکیٹ میں پہلی سہہ ماہی کے دوران مالیاتی وسائل 25 فیصد بڑھے اور یہ رکارڈ 936 ارب درہم ہوگئے ۔

2021 کے پہلے تین ماہ میں سٹاک کی کل تجارت اور فروخت پانچ سالوں کی بلند رہی اور اسکا حجم 8ء107 ارب درہم ہوا جبکہ اے ڈی ایکس کا ایڈوانسڈ بنچ مارک انڈکس 2ء17 فیصد رہا – اسی دوران ادارہ جاتی سرمایہ کاروں کی طرف سے خرید اور فروخت بھی قابل ذکر بڑھی اور یہ 6ء14 ارب درہم سے بڑھ کر 6ء92 ارب درہم رہی جبکہ پرچون سرمایہ کاروں کی طرف سے تجارت بھی دگنا ہوکر 1ء15 ارب درہم کی ہوگئی

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button