متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں عیدالفطر کے بعد کورونا کیسز میں اضافہ ہوا، حکام نے کوویڈ سیفٹی وارننگ جاری کر دی

 

خلیج اردو آن لائن:

متحدہ عرب امارات کے ایک اعلی حکومتی عہدیدار کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ یو اے ای میں کورونا کیسز میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے اور کیسز میں یہ اضافہ خاص طور پر عید الفطر کی چھٹیوں کے بعد ہوا ہے۔

متحدہ عرب امارات کے ہیلتھ سیکٹر کی سرکاری ترجمان ڈاکٹر فریدہ الحسینی کا کہنا ہے کہ کورونا کیسز میں اضافے کی سب سے بڑی وجہ بڑے اجتعماعات اور عوام کی جانب سے کورونا کے خلاف بنائی گئی احتیاطی تدابیر پر عمل نہ کرنا ہے۔

اس ماہ کے آخر میں گرمیوں کی چھٹیاں اور اگلے مہینے میں عیدالضحیٰ کی چھٹیاں قریب آنےکے ساتھ ہی حکام نے عوام کو کورونا کے خلاف بنائی گئی احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔ کورونا ایس او پیز میں ماسک پہننا اور سماجی فاصلہ برقرار رکھنا اہم احتیاطی تدابیر ہیں۔

ڈاکٹر فریدہ کا کہنا ہے کہ اگر آپ کورونا ویکسین لگوا چکے ہیں پھر بھی رش والی جگہوں پر جانے سے گریز کریں۔

خیال رہے کہ متحدہ عرب امارات میں مئی کے وسط تک یومیہ کیسز 1500 سے کم ہوگئے تھے لیکن اس کے بعد کیسز میں اچانک اضافہ ہوا ہے۔ گزشتہ کچھ دنوں کے دوران یو اے ای میں یومیہ کیسز 2 ہزار زیادہ ریکارڈ کیے گئے ہیں۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button