متحدہ عرب امارات

کورونا ویکسین نہ لگوانے والے افراد کو کورونا کی نئی اقسام سے خطرہ لاحق ہو سکتا ہے، یو اے ای حکام کی وارننگ

 

خلیج اردو آن لائن:

متحدہ عرب امارات کے طبی حکام کی جانب سے وارننگ جاری کی گئی ہے کہ دنیا میں کورونا کی سامنے آنے والی نئی اقسام سے کورونا ویکسین نہ لگوانے والے افراد کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔ لہذا ایسے افراد کو جلد از جلد کورونا ویکسین لگوانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

متحدہ عرب امارات کے ہیلتھ سیکٹر کی ترجمان ڈاکٹر فریدہ کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ "کچھ ممالک میں کورونا کی تبدیل شدہ اقسام کی شناخت کی گئی ہے۔ تاہم، ان ممالک کی ویکسی نیشن مہم نے ان اقسام کو پھیلنے سے روکنے میں کافی حد تک مدد فراہم کی ہے”۔

انہوں نے یو اے ای میں اب  تک لگائی جانے والی کورونا ویکسین کے اعداد شمار سے متعلق بات کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ کورونا ویکسین لگوانے کے اہم افراد کی 87 فیصد آبادی کو کورونا ویکسین لگائی جا چکی ہے۔ جبکہ بزرگ افراد کی 97 فیصد سے زائد آبادی کو ویکسین لگائی جا چکی ہے۔

مزید برآں، یو اے ای میں اب تک کورونا ویکسین کی 13 اشاریہ 9 ملین خوراکیں لگائی جا چکی ہیں۔ جس کے ساتھ ہی یو اے ای میں فی 100 افراد کورونا ویکسین لگائے جانے کی شرح 141 اشاریہ 1 پر پہنچ گئی ہے۔ اور یہ شرح دنیا بھر میں سب سے زیادہ ہے۔

ڈاکٹر فریدہ نے بتایا کہ ملک میں بھر میں کورونا کے خلاف قوت مدافعت مزید بڑھانے کے لیے کورونا ویکسین کا بوسٹر شارٹ بھی لگایا جا رہا ہے۔ ویکسین کی تیسری خوراک صرف وہ افراد لگوا سکتے ہیں جنہوں نے ویکسین پہلی دو خوراکیں لگوا لی ہیں۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button