عالمی خبریں

امریکہ کے شہر شیکاگو میں فائرنگ کا واقعہ، 4 افراد ہلاک 4 زخمی

 

خلیج اردو آن لائن:

شیکاگو شہر کی پولیس کے مطابق منگل کی صبح جنوبی شیکاگو کے ایک گھر میں جھگڑے نتیجے میں فائرنگ کے باعث 4 خواتین ہلاک جبکہ  4 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ شہر کے اینگل ووڈ کے علاقے میں صبح 5 بج کر 42 منٹ پر پیش آیا تاہم، ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔ پولیس کو حاصل ہونے والی متاثرین کی تفصیلات سے معلوم ہوتا ہے کہ کہ متاثرین میں کوئی بھی کم عمر نہیں تھا۔

پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پولیس کے سراغ رساں افسر اس بات کا تعین کرنے کی کوشش کر رہے ہیں کہ گولیاں چلانے والے افراد کی تعداد کتنی تھی۔ مزید برآں، سراغ رساں عینی شاہدین کی تلاش بھی کر رہے ہیں۔

جبکہ جائے حادثہ سے ایک نوجوان کو بحفاظت نکال کر حفاظتی تحویل میں رکھا گیا ہے۔

یاد رہے کہ یہ واقعہ جنوبی شیکاگو میں پیش آنے والے ایک اور واقعہ کے کچھ ہی دن بعد پیش آٰیا ہے۔ گزشتہ واقعہ میں دو افراد نے ایک گروپ پر گولیاں چلا دی تھیں جس کے نتیجے میں 1 خاتون ہلاک جبکہ 9 افراد زخمی ہوئے تھے۔ تاہم، اس واقعہ میں بھی تاحال کوئی گرفتاری نہیں ہوئی۔

خبررساں ادارے اے پی کی جانب سے اکٹھے کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق  شیکاگو میں منگل کے روز پیش آنے والا واقعہ اس سال امریکہ میں پیش آنے والا قتل و غارت کا 18واں واقعہ ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button