خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

فلائی دبئی ترکی میں مزید دو مقامات کے لئے پروازیں شروع کرے گی

خلیج اردو: ائیر لائن فلائی دبئی نے مسافروں کے لئے موسم گرمی کے دو سیزنل روٹس کا اضافہ کیا ہے۔ مذکورہ ائیرلائن میلس بوڈرم ائیرپورٹ (بی جے وی) اور ٹربزن ایئرپورٹ (ٹی زیڈ ایکس) کے لئے پروازیں چلائے گا۔

بوڈرم کے لئے پروازیں ہفتے میں دو بار چار جون سے یکم ستمبر تک چلیں گی ، شمال مشرقی ترکی کے بحیرہ اسود کے ساحل پر ایک مشہور شہر ترابزن ، 13 مئی سے یکم ستمبر تک تین ہفتہ وار پروازوں کے ساتھ سروسز فراہم کریں گی۔

فلائی دبئی کے نائب صدر برائے ای کامرس، کمرشل آپریشنز، جیہون ایفینڈی نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ وبائی مرض کے بعد سے ہمارے صارفین کے لئے اتنا سفر کرنا ممکن نہیں ہے جتنا وہ پسند کریں گے۔ – بوڈرم اور ٹربزن کو ہمارے موسمی شیڈول میں شامل کرنے سے مسافروں کو اس موسم گرما میں سفر کرنے کے لئے مزید آپشنز مہیا ہوں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے اپنے نیٹ ورک کو مستقل طور پر 75 سے زیادہ مقامات تک بڑھا دیا ہے اور ہم پابندیوں میں آسانی کے ساتھ خطے میں مزید مقامات پر پروازیں شروع کرتے رہیں گے۔

گرمی سیزن کے دوران ، فلائی دبئی کے نیٹ ورک پر مقامات کی تعداد 78 پوائنٹس تک پہنچ جائے گی جن میں روس کے سات مقامات کے ساتھ ساتھ باکو ، بخارسٹ ، کولمبو ، مالدیپ ، منسک ، تبلیسی ، تل ابیب ، تیرانا اور زانزیبار سمیت مشہور مقامات کی پروازیں شامل ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button