خلیجی خبریںعالمی خبریں

حماس رہ نما ڈاکٹر یوسف علی فرحات طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے

خلیج اردو ۔ اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ کے ایک سرکردہ رہ نما اورممتاز عالم دین ڈاکٹر یوسف علی فرحات المعروف ابو الحسن طویل علالت کے بعد کل اتوار کے روز خالق حقیقی سے جا ملے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق حماس کی طرف سے جاری ایک بیان میں ڈاکٹر علی فرحات کی وفات کی تصدیق کرتے ہوئے ان کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

بیان میں مرحوم کی دینی علوم، دعوت تبلیغ ، جہاد ومزاحمت اورقابض اسرائیلی دشمن کی قید میں ظلم وجبر برداشت کرنے پران کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

حماس کی طرف سے جاری ایک پریس بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم اپنے عظیم رہ نما الشیخ ابو الحسن کو آج ہمیشہ کے لیے رخصت کررہے ہیں۔ ابو الحسن وہ رہ نما تھے جنہوں‌نے علم اور مزاحمت کے پرچم ایک ساتھ بلند کیے اور کئی سال دشمن کی قید میں ظلم وستم برداشت کیے۔ انہیں اس قدر وحشیانہ طریقے سے تشدد کا نشانہ بنایا گیا کہ ان کی موت یقینی ہوگئی تھی۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button