خلیجی خبریں

سعودی حکومت نے سفری پابندی کے شکار ممالک سے متعلق اہم اعلان کردیا

خلیج اردو: عرب میڈیا کے مطابق سعودی حکومت نے سفری پابندی کے شکار ممالک سے آنے والے نان ویکسینیٹڈ تارکین وطن کو قرنطینہ سینٹر میں ٹھہرانے کا فیصلہ کیا ہے ، اس حوالے سے سعودی وزارت داخلہ کے ترجمان کرنل طلال الشلھوب نے کہا ہے کہ وہ نان ویکسینیٹڈ تارکین وطن جو ممنوعہ ممالک سے مملکت لوٹ رہے ہیں انہیں قرنطینہ میں ٹھہرایا جائے گا

جس کے لیے رہائشی مقانات کو قرنطینہ کی شکل دینے کے لیے لائسنس کا اجراء بھی جاری ہے ، کورونا کی وجہ سے سفری پابندی کے شکار ممالک سے آنے والوں کی رہائش کے لیے قرنطینہ سینٹر قائم کرنے کے لائسنس جاری کیے جارہے ہیں

اس کے علاوہ صحت صورت حال پر بھی مسلسل نظر رکھی جارہی ہے ، شہروں یا کمشنریوں یا صوبوں کی سطح پر کورونا ایس او پیز کے لیے ضروری اقدامات کے بارے میں رپورٹیں پیش کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button