خلیجی خبریں

سعودی عرب میں مریض کے پیٹ سے 3 کلووزنی بالوں کا گچھا نکال لیا گیا۔

خلیج اردو: سعودی عرب کے محکمہ صحت کے حکام نے کہا ہے کہ سعودی اسپتال میں ایک خاتون مریض کے پیٹ سے 3 کلو بالوں کا گچھا نکالا گیا ہے۔

شمالی سعودی عرب میں الجوف کے علاقے میں صحت کے امور کے ڈائریکٹوریٹ نے مزید کہا کہ کنگ عبدالعزیز سپیشلائزڈ ہسپتال میں ہوئے ایک "کامیاب” آپریشن میں ان بالوں کو ہٹا دیا گیا ہے۔

ڈائریکٹوریٹ نے ٹویٹر پر کہا کہ خاتون کو پیٹ میں شدید درد کے ساتھ ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

اس کی ضروری طبی امیجنگ اور معائنے کے بعد، خاتون کے پیٹ کے اندر سے 3 کلو وزنی بالوں کا گچھہ ملا جس کی عمر نہیں بتائی گئی۔

حکام نے بتایا کہ ہسپتال کی ایک طبی ٹیم نے یہ بال ہٹانے کے لیے سرجری کرنے کا فیصلہ کیا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button