خلیج اردو آن لائن:
کویت کے مقامی میڈیا کے مطابق کویت کے ایک شہری نے مبینہ طور پر اپنے امام مسجد بھائی کو مسجد کے اندر چھری کا وار کرے کے زخمی کر دیا۔ واقعہ ام الہیمان کے علاقے کے مضافات میں پیش آیا۔
ملزم کے بارے میں خیال کیا جا رہا کہ وہ ذہنی عارضے میں مبتلا ہے۔
متاثرہ شخص کو فوری طور پر عدان ہسپتال لیجایا گیا ہے۔ تاہم اس کے زخمی جان لیوا نہیں ہیں۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق مبینہ ملزم چھری لے کر مسجد میں داخل ہوا اور سیدھا اپنے بھائی کی طرف بڑھا، جو اس وقت مسجد میں نماز ادا کر رہا تھا، اس پر چھری سے وار کیا اور فرار ہونے کی کوشش کی۔
تاہم، دیگر نمازیوں نے اس پکڑ لیا اور پولیس کے حوالے کر دیا۔ ملزم اس وقت علی صباح السلیم پولیس تھانے میں زیر حراست ہے اور اس کے خلاف قتل کی کوشش کا مقدمہ درج کر دیا گیا ہے۔ تاہم، حملے کا مقصد ابھی واضح نہیں ہے۔
کویت میں ایسا واقعہ پہلی مرتبہ نہیں ہوا۔ اس سے پہلے جنوری میں کویت میں رہائش پذیر ایک فلسطینی تارک وطن نے اونچی آواز میں گانا گانے پر اپنے 27 سالہ بھائی کی گردن کے پچھلے حصے میں چھر گھونپ دیا تھا۔
جسکے بعد ملزم موقعے سے فرار ہوگیا تھا۔ تاہم، پولیس نے اس تفصیلات عام کر دیا دیں ہیں اور اسکی گرفتاری کی کوشش کی جار رہی ہے۔
Source: Gulf News







