متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات: عدالت کا بینک کو سود کی مد میں حاصل کیے گئے 80 ہزار درہم صارف کو واپس کرنے کا حکم

 

خلیج اردو آن لائن:

ابوظہبی کی ایک عدالت نے ایک بینک کو سود کی مد میں اکٹھے ہونے والے 80 ہزار درہم صارف کو واپس کرنے کا حکم جاری کر دیا۔

ابوظہبی کی کمرشل کورٹ نے فیصلہ دیا ہے کہ اس رقم کا حصول کے دوران بنک اور صارف کے درمیان طے پانے والی قرض کی شرائط کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

متاثرہ صارف نے بینک کے خلاف مقدمہ درج کروا رکھا تھا۔ جس میں اس نے عدالت سے استدعا کی تھی کہ اس کے قرض کے معاہدے اور جو رقم اسے بطور سود ادا کرنا پڑی ہے اس کا آڈٹ کروایا جائے۔

خاتون صارف نے دعویٰ کیا تھا کہ اس سے 80 ہزار درہم سود کی مد میں حاصل کیا گیا ہے جو کہ معاہدے میں طے شدہ رقم سے زیادہ ہے۔

عدالتی ریکارڈ کے مطابق بینک کے خلاف دعویٰ دائر کرنے والی خاتون نے 8 بنگلے تعمیر کرنے کے لیے بینک سے 4 اشاریہ 5 ملین درہم  کا قرض حاصل کیا تھا۔ تاہم، خاتون نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ اس نے قرض ادا کر دیا ہے لیکن اس سے جو رقم سود کی مد میں وصول کی گئی ہے وہ طے شدہ رقم سے زیادہ ہے۔

جس کے بعد عدالت نے ماہرین کو اس کیس کی تفتیش کے لیے تعینات کیا، جنہوں نے عدالت کو بتایا کہ بینک نے قرض کے دوران طے پانے والی شرائط کی خلاف ورزی کی ہے۔ جس پر عدات نے بینک کو حکم دیا کہ وہ 80 ہزار درہم متاثر صارف کو واپس ادا کرے گا۔

Source: Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button