پاکستانی خبریں

پاکستان: سابق وزیر خزانہ حفیظ شیخ میں کورونا وائرس کی تشخیص

 

خلیج اردو آن لائن:

پاکستان کے سبکدوش ہونے والے وزیر خزانہ حفیظ شیخ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔ خیال رہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران حفیظ شیخ تیسرے سرکاری عہدیدار ہیں جن کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

ایک ہفتہ پہلے وزیر اعظم پاکستان عمران خان میں بھی کورونا کی تشخیص ہوئی تھی۔

حفیظ شیخ کے کورونا ٹیسٹ کے حوالے سے خبر دیتے ہوئے وزیر صنعت و پیداوار حماد اظہر نے ٹوئیٹر پر لکھا کہ "ابھی خبر ملی ہے کہ حفیظ شیخ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ میں انکی جلد صحتیابی اور اچھی صحت کے لیے دعا گو ہوں”۔

یاد رہے کہ بڑتی ہوئی مہنگائی کے پیش نظر حفیظ شیخ کو پیر کے روز وزیر خزانہ کے عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا۔ اور پیر کے ہی روز صدر پاکستان عارف علوی اور وزیر  دفاع پرویز خٹک کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔

پاکستان میں کورونا کیسز کی تازہ ترین صورتحال:

گزشتہ 24 گھںٹوں کے دوران پاکستان میں کورونا کے 4 ہزار 84 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ 100 افراد کورونا کے باعث ہلاک ہوئے ہیں۔ پاکستان میں کورونا مثبت آنے کی شرح 8 اشاریہ 8 فیصد ہے۔ جس کے مطلب ہے کہ 100 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے جانے پر 8 اشاریہ 8 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔

وبا کے آغاز سے اب تک پاکستان میں کورونا سے 14 ہزار 356 اموات ہوچکی ہیں جبکہ کورونا کے 6 لاکھ 63 ہزار 200 مریض سامنے آئے ہیں۔ سرکاری عہدیدارن کے مطابق اس وقت ملک کے بڑے شہروں میں وینٹی لیٹرز کے دو تہائی بستر اور آکیسجن کے 80 فیصد بستر مریضوں سے بھر چکے ہیں۔

یاد رہے کہ بڑتے ہوئے کیسز کہ پیش نظر وفاقی حکومت نے بڑے شہروں میں تمام اقسام کے اجتماعات اور شادیوں کی تقریبات پر پابندی عائد کردی ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button