خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

محمد بن راشد نے دبئی کے تعمیراتی شعبے میں 3 ڈی پرنٹنگ کو ریگولیٹ کرنے کا حکمنامہ جاری کردیا

خلیج اردو: نائب صدر و وزیراعظم عزت مآب شیخ محمد بن راشد المکتوم نے دبئی کے حکمران کی حیثیت سے دبئی میں تعمیراتی شعبہ کیلئے 3 ڈی پرنٹنگ کے استعمال کو باضابطہ بنانے کی خاطر حکمنامہ نمبر 24 مجریہ 2021 کا اجراء کردیا – اس کے تحت دبئی میونسپلٹی کو نئے حکمنامہ پر عملدرآمد کی نگرانی کیلئے ذمہ داری سونپی گئی ہے ۔ نئے قانون سے امارت کے اس سٹریٹجک ہدف کو معاونت ملے گی جس کے تحت 2030 تک 25 فیصد عمارتوں کی تعمیر کو 3 ڈی ٹیکنالوجی کے استعمال سے بنانا مقصود ہے

اس حکمنامہ کے تحت دبئی کو 3 ڈی ٹیکنالوجیز کے شعبے میں علاقائی اور عالمی مرکز بنایا جائے گا ، وسیع تناظر میں یہ دبئی کے اندر جدید ٹیکنالوجیز کو اپنانے اور اقتصادی ترقی کو تقویت دینے کا باعث ہوگا ، اس سے تعمیراتی منصوبوں میں اثریت اور کارکردگی بڑھے گی ، مقامی صنعت کی مسابقت کو فروغ ملے گا ، ضیاع کم سے کم ہوگا اور اس شعبے کی نمایاں کمپنیوں کو آگے آنے کی ترغیب ملے گی – تھری ڈی پرنٹنگ میں کام کرنے کے خواہشمند ادارے کو دبئی میونسپلٹی میں رجسٹریشن کرانا ہوگی اور دیگر حکام سے ضروری منظوری سے قبل لائسنس حاصل کرنا ہوگا ۔ رئیل اسٹیٹ کے ڈویلپرز اس امر کو یقینی بنائیں گے کہ 3 ڈٰ سے متعلق منصوبے صرف لائسنس یافتہ کنٹریکٹرز سے تعمیر کریں – دبئی میونسپلٹی کے ڈی جی کی جانب سے اس حکمنامہ پر عملدرآمد کی خاطر ضروری فیصلہ سازی کی جائے گی ، اس نئے حکمنامہ سے ان تمام سابق قوانین کو منسوخ قرار دیا گیا ہے جو اس نئے قانون سے متصادم ہونگے ۔ نئے حکمنانہ کا نفاذ اسکے اجراء کے دن سے کردیا گیا ہے اور اسے سرکاری گزٹ میں بھی شائع کیا جائے گا

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button