خلیج اردو: ملتان سلطانز نے ویسٹ انڈین آل راؤنڈر کیرون پولارڈ کو چن لیا جب کہ عمادبٹ کو بھی اسکواڈ میں حصہ بنا لیا۔ جنوبی افریقی آل راؤنڈر وین پارنیل اور اظہارالحق بھی ملتان سلطانز کے اسکواڈ میں شامل ہو گئے ہیں۔
اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹام کرن اور ظفرگوہر کو اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔ سپلمنٹری ڈرافٹ میں پشاورزلمی نے حارث سہیل، خرم شہزاد کو چنا ہے۔
پی ایس ایل سیزن 8 میں ملتان سلطانز کے عادل رشید قومی فریضے کے سبب دستیاب نہیں ہیں جبکہ ڈیوڈ ملر گروپ مرحلے اور رائلی روسو بھی شرکت نہیں کرسکیں گے۔
لاہور کے ہیرو بروک، راشد خان اور سکندر رضا کی مکمل دستیابی پر بھی سوالیہ نشان لگ گیا ہے جبکہ یونائیٹڈ کے معین علی اور ایلکس ہیلز جلوہ گر نہیں ہوں گے۔
ٹیموں نے جزوی دستیاب پلیئرز کو ابتدائی ڈرافٹ میں اس لیے پک کیا تھا کیوں کہ اس کی بنیاد پر وہ انہیں اگلے سیزن میں برقرار رکھ پائیں گے، ری پلیسمنٹ ڈرافٹ میں پک ہونے والا پلیئر اگلے سیزن کیلئے اسکواڈ میں ری ٹین نہیں ہوسکتا۔
پی ایس ایل کا آٹھواں ایڈیشن 13 فروری سے شروع ہوگا، کراچی کنگز اپنا پہلا میچ پشاور زلمی کے خلاف 14 فروری کو کھیلے گی۔